بھارتی فضائیہ نے خواتین پائلٹ کو 4 سال تک ماں نہ بننے کا مشورہ دیدیا

جمعہ 11 مارچ 2016 20:06

بھارتی فضائیہ نے خواتین پائلٹ کو 4 سال تک ماں نہ بننے کا مشورہ دیدیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء ) بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل بی ایس دھنووا نے خواتین پائلٹ کو 4 سال تک ماں نہ بننے کا مشورہ دیدیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل بی ایس دھنووا نے ایک انگریزی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں لڑاکا پائلٹ کی ٹریننگ حاصل کرنے والی اپنی تین افسروں کو کمیشن کے بعد چار سال تک ماں بننے سے گریز کی صلاح دی ہے۔انکا کہنا ہے کہ خواتین پائلٹ چار سال تک ماں بننے سے گریز کریں تاکہ انکی پرواز کا پروگرام متاثر نہ ہو۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ صرف مشورہ ہے اس پر عمل کرنا لازمی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :