وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا محمد عبید اﷲ کے انتقال پراظہار تعزیت

جمعہ 11 مارچ 2016 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا محمد عبید اﷲ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوارخاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔