وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تاڑر کی ملاقات

عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے سود مند سرمایہ کاری ہے‘شہبازشریف

جمعہ 11 مارچ 2016 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تاڑر نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے اورصوبے کے عوام کو علاج معالجہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے سود مند سرمایہ کاری ہے ۔ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی سے مریضوں کو سہولت میسرآئی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تاڑرنے صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کے حوالے سے انقلابی اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صحت کے شعبہ میں نمایاں کا م کیا ہے ۔