وزیرا عظم کے نوٹس کے بعد سی ڈی اے کی وزیر مملکت کیڈ کی نگرانی میں چائنہ کٹنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

ایک گھر مسمار ، شادی ہال سیل کر دیا گیا

جمعہ 11 مارچ 2016 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) وزیرا عظم نوازشریف کی جانب سے راول ڈیم کے قریبی علاقے میں چائنہ کٹننگ کے واقعے کانوٹس لینے کے بعد سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے وزیر مملکت کیڈ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیرایک گھر کومسمار اورایک شادی ہال کو سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیرا عظم نوازشریف کی ہدایت پر کو سی ڈی اے نے راول ڈیم کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔

جس کی سربراہی وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کی ۔ سی ڈی اے کا راول ڈیم کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے ایک گھر گرادیا اور ایک شادی ہال کو سیل کردیا ہے۔ اس موقع پر سی ڈی اے نے کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کی بھارتی نفری کو طلب کیا تھا ،سی ڈی اے حکام نے تبایا کہ 400کنال اراضی کا معاملہ ہے جس کا نوٹس وزیراعظم نے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد طارق فضل چوہدری وزیر مملکت کیڈ نے واضع ہدایت جاری کی ہے کہ راول ڈیم کے اطراف میں جتنے بھی تجاوزات غیرقانونی طورپر قائم ہیں ،سب کو گرادیا جائے،وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے خود جا آکر پہلے معائنہ کیا پھر اپنی موجودگی میں آپریشن شروع کر وایا۔ جس کے نتیجہ میں ایک گھر مسمار اورشادی ہال کو سیل کردیا گیا ہے،اس موقع پر وزیر کیڈفضل چوہدری نے کہا کہ ہم پورے اسلام آباد میں غیر قانونی تجاویزات کے خلاف اپریشن کیا جائے گا۔اسلام آباد کو لینڈ مافیا سے بچا کے مکمل صاف کیا جائے گا