حکومت داعش کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل بنائے، پہلے کہہ دیا تھا کہ بھارت میں انتہاء پسندی بڑھ رہی ہے، بھارتی وزیراعظم نے پاک بھارت کرکٹ میچ کی جگہ تبدیل کر کے اپنے انتہا پسند ساتھیوں کو خوش کر دیا

سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 مارچ 2016 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ میں نے پہلے کہہ دیا تھا کہ بھارت میں انتہاء پسندی بڑھ رہی ہے، بھارتی وزیراعظم نے پاک بھارت کرکٹ میچ کی جگہ تبدیل کر کے اپنے انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھیوں کو خوش کر دیا، حکومت داعش کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل بنائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اندرونی معاملات پر تبصرہ مناسب نہیں، وزیر داخلہ پاکستان کی سیکیورٹی کے کسٹوڈین ہیں جو بھی فیصلہ کریں گے ذمہ داری سے کریں گے، بھارت جب تک تحریری طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کی ضمانت نہ دے تو ٹیم نہ بھیجی جائے، پاکستان جیت گیا مودی ہار گیا، بھارتی وزیراعظم نے اپنے انتہاء پسند دوستوں کو خوش کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ کی جگہ کو تبدیل کر دیا ہے، پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ بھارت میں انتہاء پسندی بڑھ رہی ہے، حکومت داعش کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل بنائے، داعش کی صورت میں ایک بڑا چیلنج سامنے آ رہا ہے۔