سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 مارچ 2016 19:31

سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
سوات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ۔2016ء) سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے بٹگرام میں بھی محسوس کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے اس وقت محسوس کیے گئے ہیں جن سوات اور بٹگرام میں موسلادھار بارش جاری ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.2 رکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ زلزلے کا مرکز بٹگرام کے 9 کلومیٹر شمال اور گہرائی 10 کلومیٹر رکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :