مو لا نا فضل الرحمن کا ممتاز عالم دین اور جامعہ ا شرفیہ کے مہتمم مو لا نا مفتی عبید اﷲ کے انتقال پر اظہار افسوس

جے یو آئی (ف ) کے رہنماؤں نے نے مرحوم کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی

جمعہ 11 مارچ 2016 18:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے ممتاز عالم دین اور جامعہ ا شرفیہ کے مہتمم حضرت مو لا نا مفتی عبید اﷲ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مر حوم کی وفات سے علمی ،دینی حلقے ایک محقق عالم دین سے محروم ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مر حوم نے ساری عمر دین اسلام کی اشاعت کے لیئے گذاری انہوں نے کہا کہ مر حوم کی دینی ،ملی خدمات مدتو ں یاد رہیں گی انہوں نے مر حوم کے صاحبزادوں اور خاندان جملہ استاذہ اور متعلقین سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی ۔

جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹر ی جنرل اور سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مو لا نا عبد الغفور حید ری نے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مو لا نا مفتی عبید اﷲ کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک عالم باعمل انسان تھے انہوں نے کہا کہ مر حوم نے ساری زندگی حدیث پڑھنے پڑھانے میں گذار ی انہوں نے مر حوم کے درجات کی بلندی اور خاندان کے لیئے صبر کی دعا کی۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان ،حاجی محمدد اکرم خان درنی مو لا نا محمد یوسف ،مو لا نا فضل علی حقانی ،محمد اسلم غوری،حاجی شمس الرحمن شمسی اور دویگر نے مو لا نا عبید اﷲ کی وفات کو علمی اور دینی حلقوں کوعظیم سانحہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ مر حوم سچے عاشق رسول تھے ۔دریں اثناء نماز جناہ میں مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا راشد محمود سومرو ،مو لا نا سیف الدین سیف ،مو لا نا محب النبی،قاری زبیر اکمل ،حا فظ عبدالواحد،حا فظ عبد الصمد ،حا جی محمد محسن امین ،محمد علی رضاء،محمد قاسم افضل ،عمیر اکمل ،محمد اسد منظور ،بلال لیا قت اور دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :