پنجاب اسمبلی نے خواتین کے تحفظ کے لئے نہیں،دو قومی نظریے کے خلاف بل پاس کیا ہے صدر نوٹس لیں، جماعت اہلحدیث پاکستان

جمعہ 11 مارچ 2016 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے خواتین کے تحفظ کے لئے نہیں بلکہ دو قومی نظریے کے خلاف بل پاس کیا ہے صدر اس اقدام کا نوٹس لیں، پنجاب اسمبلی نے یہ بل پاس کرکے اپنے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ لگا یا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات اکا اظہار جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے گوجرانوالہ سے آئے ہوئے جماعتی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مغربی این جی اوز پاکستان کے خاندانی نظام کوتباہ کرنے کیلئے ایسی قانون سازی کیلئے راہ ہموار کررہی ہیں۔مسلم لیگ(ن)کوایسے قوانین بنانے سے گریز کرنا چاہئے جوقرآن وسنت کے منافی ہوں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس بل کو فوری واپس لے یا اس کے خلاف ایک اور بل لے کر آئے۔