15سالہ پاکستانی بچی عیزہ عابد نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کا پوسٹر سازی کا بچوں کا عالمی مقابلہ جیت لیا

جمعہ 11 مارچ 2016 17:21

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) 15سالہ پاکستانی بچی عیزہ عابد نے 12 سے 18سال کے درمیان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کا پوسٹر سازی کا بچوں کا عالمی مقابلہ جیت لیا جبکہ پانچ سے 11 سال کے درمیان بچوں کا مقابلہ جنوبی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ سموا کی 11 سالہ الیگزنڈریا سلاون نے جیت لیا۔ اس بات کا اعلان جمعہ کو یہاں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کی جانب سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقابلے کا اہتمام انسانی حقوق سے متعلق دو بنیادی معاہدوں کی 50 ویں سالگرہ کے موقع کیا گیا تھا۔ 15 سالہ پاکستانی بچی نے اپنی پینٹنگ میں خیالات کی آزادی کی عکاسی کی ہے۔ عیزہ عابد کا کہنا ہے کہ میری پینٹنگ میں انسانی زندگی میں تاریکی اور تجدید کی عکاسی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک بار انسان دوسروں کے فیصلوں اور دباؤ سے آزاد ہو جائے تو وہ صحیح معنوں میں حقیقت پر مبنی رنگوں میں اپنے خیالات و تصورات کا اظہار کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :