تحفظ نسواں ایکٹ کو آئین سے متصادم قرار دینے کے لئے درخواست دائر

جمعہ 11 مارچ 2016 17:11

لاہور۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تحفظ نسواں ایکٹ کو آئین سے متصادم قرار دینے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ نے دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ تحفظ نسواں ایکٹ سے خاندانی نظام بری طرح متاثر ہو گا۔

(جاری ہے)

جبکہ طلاق کی شرح بڑھنے سے بے راہ روی میں بھی اضافہ ہو گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحفظ نسواں قانون آئین سے متصادم ہے، آئین ہر شہری کو برابری کا درجہ دیتا ہے، تحفظ نسواں ایکٹ سے مرد کی حیثیت متاثر ہو گی۔ بیرسٹر ظفراللہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ تحفظ نسواں ایکٹ کوآئین سے متصادم قراردیتے ہوئے کالعدم قرار دے۔

متعلقہ عنوان :