قتل کے 3 ملزموں کو عمر قید اور 2۔2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

جمعہ 11 مارچ 2016 17:11

لاہور۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء ) لاہور کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملوث تین ملزموں کو عمر قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔،عدالت نے ایک دوسرے قتل کی واردات کے الزام میں گرفتار ملزم ریاض کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا بھی حکم سنادیا۔لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حسین قادر نے قتل کے الزام میں گرفتار 3 ملزموں عباس، تنویر اور شہباز مسیح کو عمر قید اور 2۔

2 لاکھ روپے کی سزا کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے تینوں ملزمان کو چوری کے مقدمے میں 14۔14 برس قید اور 50۔50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم سنایا،،تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جمال احمد نامی شہری کو قتل کرنے اور اسکے ڈیرے پر چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دوسری جانب لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمن بودلہ نے ریاض احمد نامی شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا بھی حکم سنایا،،عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے شریک ملزم مشتاق کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ملزم کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ لاہور میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :