ٹی20ورلڈ کپ میچ کیلئے پاکستان کو سیکیورٹی کے حوالے سے تحریری یقین دہانی بھارت کی توہین ہوگی،شیوسینا

جمعہ 11 مارچ 2016 16:51

ٹی20ورلڈ کپ میچ کیلئے پاکستان کو سیکیورٹی کے حوالے سے تحریری یقین دہانی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء)بھارتی ہندوانتہاپسند تنظیم شیوسینا نے کہا ہے کہ ٹی20ورلڈ کپ میچ کے لئے پاکستان کو سیکیورٹی کے حوالے سے تحریری یقین دہانی بھارت کی توہین ہوگی کیونکہ پاکستان کی خود اپنی سیکورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہے اس طرح کے لوگوں کو بھارتی سرزمین پر پاؤں رکھنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے ترجمان سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ اگر بھارت پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کو تحریری یقین دہانی کرائے گا تو یہ بھارت کی توہین ہوگی کیونکہ پاکستان کی خود اپنی سیکورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہے اس طرح کے لوگوں کو بھارتی سرزمین پر پاؤں رکھنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ پاکستانی ٹیم کو آنے کی اجازت نہ دی جائے۔ یہ کسی ریاست کا نہیں بلکہ ملک کا مسئلہ ہے۔