لاہور ہائیکورٹ، چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر دوبارہ

نوٹس جاری،جواب طلب

جمعہ 11 مارچ 2016 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شاہدمحمود نے موقف اختیار کیا کہ چنگ چی رکشوں کی وجہ سے شہر میں ماحولیاتی آلودگی میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔چنگ چی رکشوں کو چلانے والے کم عمر اور غیر تربیت یافتہ ڈرائیوروں کی وجہ سے سڑکوں پر حادثات کی شرح بڑھنے سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود چنگ چی رکشوں پرپابندی عائد کرنے کے خلاف دائر درخواست کا چیف سیکرٹری پنجاب نے آج تک فیصلہ نہیں کیا جو توہین عدالت ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ احکامات کی خلاف ورزی پر چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔سرکاری وکیل نے تفصیلی جواب داخل کرانے کے لئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔