امریکہ علاج کیلئے آیا ہوں دفن ہونے کا ارادہ نہیں،آصف زرداری

جمعہ 11 مارچ 2016 16:35

امریکہ علاج کیلئے آیا ہوں دفن ہونے کا ارادہ نہیں،آصف زرداری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک چھوڑکر نہیں بھاگا امریکہ میں علاج کیلئے آیا ہوں ادھر دفن ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا ملک ہے علاج کے بعد جلد ہی پاکستان ضرور جاؤں گا ۔ ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا ہر فورم پر دفاع کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا کیونکہ ڈاکٹر عاصم کسی کا فرنٹ مین تھا نہ ہے اور نہ ہی ہو گا ، ڈاکٹرعاصم دہشت گردوں کا سہولت کار نہیں ہے پانچ نجی ہسپتالوں کا مالک دہشت گردوں کی مدد کیوں کرے گا ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کے علاج کا الزان بے بنیاد اور غلط ہے ڈاکٹر عاصم پر قائم تمام مقدمات سیاسی ہیں آصف علی زرداری نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم کی مثال خرگوش جیسی ہے جو اپنی پرچھائی سے بھی ڈرتا ہے عزیر بلوچ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا اور پیپلزپارٹی کا عزیر بلوچ سے کوئی تعلق نہیں ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے عزیر بلوچ پر 50 سے زائد مختلف مقدمات درج کئے اور ہمارے ہی دور حکومت میں عزیر بلوچ پاکستان سے فرار ہو کر بھاگا تھا اگر پیپلزپارٹی یا مجھے عزیر بلوچ کی کوئی ضرورت ہوتی تو اس پر کیسز کیوں قائم کرتی ۔

(جاری ہے)

عزیر بلوچ کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے جاری کئے تھے عزیر بلوچ گزشتہ 9 ماہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ہیں پیپلزپارٹی کی مقبولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارا برا وقت نہیں بلکہ آج بھی اچھا وقت ہے چند روز قبل دادو میں ہونے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار نے 45 ہزار ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوا جبکہ مخالف امیدوار کو صرف 8سو کے قریب ووٹ پڑھے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی غریب عوام کے دلوں میں دھڑکتی ہے

متعلقہ عنوان :