کرپٹ حکمرانوں کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے،سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 11 مارچ 2016 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے اگر ان کو کھلا چھوڑ دیا گیا تو یہ پھر دھونس اور پیسے کے زور پر اقتدار میں آ جائیں گے اپنے آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو عوام کی ضرورت نہیں وہ دھاندلی کے زریعے اقتدار میں آتی ہے اس لئے وہ ملک کی دولت لوٹنے کے باوجود ملکی اقتدار پر قابض ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بُری طرح ناکام کر دیا گیا ہے جو عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہیں اسی طرح مہنگائی اور بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ باعث تشویش ہے غربت کی بڑھتی ہوئی شرح سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دگرگوں حالات میں تحریک انصاف عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ تحریک انصاف بھرپور جدوجہد کے ذریعے حکمرانوں کو اُن کے گھر کا راستہ دکھائے گی

متعلقہ عنوان :