کراچی ، مذہبی شخصیات پر حملوں کا خطر ہ،سکیورٹی اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت

جمعہ 11 مارچ 2016 16:25

کراچی ، مذہبی شخصیات پر حملوں کا خطر ہ،سکیورٹی اداروں کو چوکنا رہنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) کراچی میں دہشتگردوں کی جانب سے اہم مذہبی شخصیات پر حملوں کے خطرے کا انکشاف ہوا ہے۔ سکیورٹی اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کردی گئی۔خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کراچی میں دہشتگردی کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اہم مذہبی شخصیات دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں۔ شدت پسندوں نے خود کش کارروائیوں کے ذریعے دو مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ سکیورٹی اداروں کو دونوں مذہبی شخصیات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ دونوں شخصیات کو نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :