پولن کی وجہ سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے‘ وزارت موسمیاتی تبدیلی اسلام آباد کی فضاء میں پولن کی تعداد میں اضافے کا نوٹس لے ، سینیٹر نہال ہاشمی

جمعہ 11 مارچ 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پولن کی وجہ سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے‘ وزارت موسمیاتی تبدیلی اسلام آباد کی فضا میں پولن کی تعداد میں اضافے کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ اسلام آباد میں اس موسم میں پولن کا بہت شدید خطرہ ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ اس معاملے کا سروے کرائے کہ پولن کے کتنے درخت ابھی تک موجود ہیں۔ پولن کی وجہ سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کو بھی اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :