سینیٹ اجلاس،نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز و ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2016ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا

جمعہ 11 مارچ 2016 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) سینیٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز و ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2016ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز و ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2016ء قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے جسے چیئرمین نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

متعلقہ عنوان :