فاروق بھائی کی کسی بات کا برا نہیں ماننا وہ مظلوم اور معصوم انسان ہیں، ہم ابھی بھی اپنی تنظیم کا ڈھانچہ بنانے میں مصروف ہیں۔سابق سٹی ناظم مصطفی کمال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 مارچ 2016 15:31

فاروق بھائی کی کسی بات کا برا نہیں ماننا وہ مظلوم اور معصوم انسان ہیں، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مارچ 2016ء) : مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ فارو ق بھائی کے لیے میری جانب سے دعائے خیر ہے وہ معصوم اور مظلوم آدمی ہیں، میں ان کی مجبوریاں سمجھتا ہوں ۔ اور اسی وجہ سے میں ان کی پریشانیوں میں اضافہ نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہم اپنی تنظیم کا ڈھانچہ بنا رہے ہیں۔ بہت سی میٹنگز ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے میرے گھر کا کوئی کونہ بھی خالی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ لسانی بنیادوں پر سیاست کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ ہم سیاست کرنے آئے ہیں اور سیاست کریں گے۔فاروق بھائی کے لیے میری طرف سے دعائے خیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بندوق چھوڑنے کی بات کر رہے ہیں۔اسی لیے ہمارے پاس ناکامی کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ ہم نے پور ے پاکستان کے لوگوں کو دعوت دی ہے اور لوگ ہماری جماعت میں شامل بھی ہونا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :