ایم کیو ایم رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی

جمعہ 11 مارچ 2016 14:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ جمعہ کو خواجہ اظہار الحسن کے خلاف قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی شر انگیز تقاریر کی تائید کرنے سمیت 21 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے کی۔

(جاری ہے)

طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے 21 مقدمات میں خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت 20 ہزار روپے فی مقدمہ کے عوض منظور کرتے ہوئے انھیں آج صبح 8 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر اور روٴف صدیقی کے خلاف مقدمات کی سماعت تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے کے باعث ملتوی کردی گئی لہذا دونوں رہنماوٴں پر اب 26 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔