سکرنڈ قومی شاہراہ پرگاڑی الٹنے سے کئی افراد زخمی

جمعہ 11 مارچ 2016 14:48

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) سکرنڈ قومی شاہراہ پرگاڑی الٹنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزٹنڈوآدم سے گندم کی کٹائی کے لیے سیوہن جانے والے باشندوں کاقافلہ جوسوزکی پک اپ میں سوار تھا شیل پمپ کے قریب اوورٹیکنگ کے دوران گاڑی الٹنے سے 15افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں گرمک داس،گیان چند،گوپال ،چندوبھاگچند،پوجا،کرشن اوردیگر شامل ہیں زخمیوں کوفوری طورپرطبی امداد کے لیے سول اسپتال داخل کیا گیا جہاں سے تین افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث نواب شاہ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :