سپر یم کو رٹ ، دھرنوں کیخلاف دائر آئینی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

جمعہ 11 مارچ 2016 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دیئے جانے والے دھرنوں کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کو اٹھارہ مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے درخواستیں غیر موثر قرار دیئے جانے کا امکان ہے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ مقدمے کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ بار بلوچستان بار سمیت مختلف وکلاء تنظیموں نے طاہر القادری اور عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دیئے جانے والے دھرنے کو سپریم کورٹ میں آئینی درخواستوں کے ذریعے چیلنج کیا تھا تاہم ان درخواستوں کی سماعت کچھ عرصے سے التواء کا شکار تھی اب عدالت نے اس مقدمے کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے تاہم چونکہ دھرنا اب ختم ہوچکا ہے اس لئے ان درخواستوں کے غیر موثر قرار دیئے جانے کا قوی امکان ہے

متعلقہ عنوان :