پشاور پولیس نے دو مطلوب ملزمان کے خاکے جاری کردیئے

جمعہ 11 مارچ 2016 14:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء ) پشاورپولیس نے بینک ڈکیتیوں ، چوری اور راہزنی میں مطلوب دو ملزمان کے خاکے جاری کردیئے۔ ملزمان کے خاکے صوبے بھر کے تھانوں اور قبائلی انتظامیہ کو بھی ارسال کیے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان صوبے میں ڈکیت گروہ چلارہے ہیں۔ جو بینک ڈکیتیوں، چوری اور راہزنی کے درجنوں واقعات میں مطلوب ہیں۔ ملزمان کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ خاکے صوبے کے تمام تھانوں اور فاٹا کی پولیٹیکل انتظامیہ کو بھی ارسال کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :