Live Updates

مسلم لیگ (ن) سیاسی موت کے قریب ہے، جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے، اسکے جیتنے سے ہماری صحت پر اثر نہیں پڑتا،عمران خان این اے 153کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، این اے 153 مفاد پرسٹ ٹولہ ایک طرف جمع ہو گیا ، اپنے نظریے سے مفاد پرست ٹولے کا مقابلہ کریں گے

تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 11 مارچ 2016 14:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی موت کے قریب ہے، جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے، اسکے جیتنے سے ہماری صحت پر اثر نہیں پڑتا،عمران خان حلقہ این اے 153کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے،حلقہ این اے 153 مفاد پرسٹ ٹولہ ایک طرف جمع ہو گیا ہے، اپنے نظریے سے مفاد پرست ٹولے کا مقابلہ کریں گے۔

وہ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 13 مارچ کو ملتان کا دورہ کریں گے،عمران خان حلقہ این اے 153کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، دوپہر کے کھانے کے بعد عمران خان جلال پور جٹاں روانہ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 153 مفاد پرسٹ ٹولہ ایک طرف جمع ہو گیا ہے، اپنے نظریے سے مفاد پرست ٹولے کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلے کے نشان پر الیکشن لڑے گی، مسلم لیگ (ن) جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے جیتنے سے ہماری صحت پر اثر نہیں پڑتا، (ن) لیگ سیاسی موت کے قریب ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات