سرکاری ٹیلی فون ڈائریکٹری جلد ہی کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر ڈال دی جائے گی،کابینہ ڈویژن

جمعہ 11 مارچ 2016 13:10

اسلام آباد ۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن سرکاری ٹیلی فون ڈائریکٹری کی پرنٹنگ کی ذمہ دار ہے‘ ٹیلی فون ڈائریکٹری جلد ہی کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر ڈال دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے سوال کے تحریری جواب میں کابینہ ڈویژن کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا کہ ٹیلی فون ڈائریکٹوری کا پچھلا ایڈیشن 2012ء میں شائع ہوا تھا۔ معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا سے مدد ملے گی کیونکہ ڈائریکٹری میں ہونے والی اکثر تبدیلیوں کو ویب سائٹ میں شامل کرنا آسان اور موثر ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :