وفاقی اور صوبائی سطح پر قائم ادارے ماحول کے تحفظ کے لئے گندے پانی کے دریاؤں میں اخراج کا نوٹس لیتے ہیں،وزارت ماحولیاتی تبدیلی

جمعہ 11 مارچ 2016 13:10

اسلام آباد ۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر قائم ادارے ماحول کے تحفظ کے لئے گندے پانی کے دریاؤں میں اخراج کا نوٹس لیتے ہیں اور اس حوالے سے کیسز ماحولیاتی ٹریبونلز کو بھجوائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سراج الحق کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا کہ پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے سروے کے مطابق اسلام آباد میں صنعتی فضلہ سیکٹر آئی ٹین اور آئی نائن میں واقع صنعتی یونٹوں سے سی ڈی اے کے ٹرنک سیور میں خارج ہوتا ہے۔

یہ ٹرنک سیور سیکٹر آئی ٹین میں واقع سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سے جڑا ہوا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ماحولیاتی ٹریبونل تمام صوبوں اور وفاقی دارلحکومت میں کام کر رہے ہیں۔ کشمیر اور کراچی میں دو مشترکہ ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی قائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :