پاکستان ایئرویز سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ کرائی جاچکی ہے،خودمختار یا ذیلی کمپنی کے طور پر کام کرنے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ایوان بالا میں جواب

جمعہ 11 مارچ 2016 13:10

اسلام آباد ۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ایئرویز کے خودمختار یا ذیلی کمپنی کے طور پر کام کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر فرحت اللہ بابر کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ کرائی جاچکی ہے۔ حکومت کی خواہش ہے کہ دو فضائی کمپنیاں ملک میں کام کریں تاکہ مسافروں کو سفر کی بہتر سہولیات مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے نئی ایئرلائن کا معاملہ منظوری کے لئے پیش کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :