Live Updates

مصطفی کمال کی جماعت میں شمولیت کے سوال پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا کنفیوژ ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 مارچ 2016 12:53

مصطفی کمال کی جماعت میں شمولیت کے سوال پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مارچ 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں میزبان نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا سے مصطفیٰ کمال کی جماعت میں شمولیت سے متعلق سوال کیا تو فیصل واڈا ایک دم کنفیوژ ہو گئے۔ کنفیوژن کے عالم میں فیصل واڈا نے کہا کہ فی الحال میرا مصطفیٰ کمال کی جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم مستقبل کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

(جاری ہے)

پروگرام میزبان نے مصطفیٰ کمال سے ملاقات سے متعلق جب فیصل واڈا سے دریافت کیا تو فیصل واڈا نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میری مصطفیٰ کمال سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ جس کے بعد انہوں نے آواز نہ آنے کا بہانہ بنا کر پروگرام میزبان کے مزید سوالات سے جان چھڑوانے کی کوشش کرنے لگے ، مصطفیٰ کمال سے متعلق سوالات پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا کے چہرے کے بدلتے تاثرات آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات