ایم کیوایم نے میرے لیے ’آلو‘ کا کوڈ ورڈ استعمال کیا: نبیل گبول

جمعہ 11 مارچ 2016 12:39

ایم کیوایم نے میرے لیے ’آلو‘ کا کوڈ ورڈ استعمال کیا: نبیل گبول

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) لیاری سے سابق رکن اسمبلی نبیل گبول نے کہاہے کہ اگر کوئی شخص ایم کیوایم چھوڑنے کا کہے تو میسج آجاتاہے کہ ’ٹھوک‘ دو۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران فاروق سمیت ایم کیوایم کے بڑے نام ایک گروپ بنارہے تھے ، اس زمانے میں کوڈ ورڈ بھی بہت تھے، نبیل گبول نے بتایاکہ اْن کے لیے بھی ’آلو‘ کا کوڈ ورڈ بنایاگیا اور سناہے کہ حکم تھاکہ ’آلوکوکاٹ دو، یہی خبرکسی طرح ان تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے ’آلو‘ ان کے ہاتھ نہیں آیا

متعلقہ عنوان :