اسلام آباد ، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آئندہ دو روز میںموسلا دھار بارشوں کا امکان
سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 مارچ 2016 11:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مارچ 2016ء) : اسلام آباد ، لاہور،پشاور سمیت مختلف شہروں میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شمالی بلوچستان سمیت خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں مزیدبارش کاامکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، ڈیرہ غازی خان ،کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے،پشاور او ر ملک کے دیگر شہروں میں رات گئے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ،مختلف شہروں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے آج شمالی بلوچستان ، خیبرپختونخوا ،پنجاب میں سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور سندھ میں بعض علاقوں کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پربارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔(جاری ہے)
آئندہ دو روز میں کشمیر ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ سمیت وفاقی دارالحکومت میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، بارشوں کے باعث ڈی جی خان ، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
جبکہ بارشوں کے باعث کشمیر ، خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے نشیبی علاقے زیر آب آنے سمیت ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔ دوسری جانب چیچہ وطنی میں شہر اور گردو نواح میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ ڈی جی میٹ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ ، پنجا ب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ تین روز میں مزید بارش ہو گی۔ ڈی جی میٹ نے کہا کہ موجودہ بارشوں سے بلوچستان میں خشک سالی کا اختتام ہوا، چترال ،سوات اور دیر میں بھی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ جبکہ 16 مارچ سے ملک بھر میں موسم بہار کی بارشوں کی تیسرا سلسلہ شروع ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.