Live Updates

شریف خاندان کے ترجمان نے عمران خان کے الزامات مستردکر دیئے

عمران خان ثبوت دیں کہ شریف خاندان کی کس کمپنی کی مالیت 2 سو ارب ہے ، اگر عمران خان اتنے سچے ہیں تو حسین نواز کے چیلنج کو قبول کریں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب عمران خان کی گفتگو کا جواب نہیں دے سکتے شریف خاندان کے ترجمان کا تحریک انصاف کے سربراہ کے الزامات پر ردعمل

جمعرات 10 مارچ 2016 22:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء ) شریف خاندان کے ترجمان نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ثبوت دیں کہ شریف خاندان کی کس کمپنی کی مالیت 2 سو ارب ہے ، اگر عمران خان اتنے سچے ہیں تو وہ حسین نواز کے چیلنج کو قبول کریں، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف عمران خان کی گفتگو کا جواب نہیں دے سکتے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو شریف فیملی کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں عمران خان کی جانب سے شریف فیملی پر لگائے جانے والے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فیملی کسی بھی دو ارب کی کمپنی کی مالک نہیں ہے اگر عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز بھی ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے چیلنج کر چکے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ شریف فیملی کے خلاف ثبوت سامنے لائیں اگر عمران خان سچے ہیں تو وہ حسین نواز کے چیلنج کو قبول کریں ۔شریف فیملی کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف عمران خان کی گفتگو کا جواب نہیں دے سکتے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات