رانا ثنا اﷲ کامولانا حنیف جالندھری سے ٹیلیفونک ،پنجاب اسمبلی سے منظور کئے گئیخواتین سے متعلق قانون پر گفتگو

خواتین کو تشدد سے تحفظ کے بل پر علماء کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،حنیف جالندھری نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے ‘ وزیر قانون

جمعرات 10 مارچ 2016 22:44

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اﷲ خان نے وفاق المدارس کے چیئرمین مولانا حنیف جالندھری سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے پنجاب اسمبلی سے منظور کئے جانے والے خواتین سے متعلق قانون پر گفتگوکی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ وزیر قانون نے پنجاب اسمبلی سے حال ہی میں خواتین کو تشدد سے تحفظ کے بل پر علماء کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ وزیر قانون نے کہا ہے کہ وفاق المدارس کی تجاویز پر تحفظ حقوق نسواں بل میں ترمیم کے لئے تیار ہیں ۔ رانا ثنا اﷲ کے مطابق مولانا حنیف جالندھری نے علماء اور ماہرین قانون سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے ۔