فیصل آباد ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے امین پور بنگلہ روڈ کو ڈبل روڈ بنانے کی منظوری دیدی

جمعرات 10 مارچ 2016 22:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے امین پور بنگلہ/فیصل آباد روڈ کو ڈبل روڈ بنانے کی منظوری دیدی گئی ہے امین پور بنگلہ اور گردونواح کے سینکڑوں چکوک کی عوام کیلئے نادرا آفس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ، پچھلی حکومتوں کی وجہ سے علاقہ کی عوام کو محرومیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کا ازالہ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار بات پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے اپنے ڈیرے پرحلقہ کے مختلف چکوک کے کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت علاقہ کیلئے نئے ترقیاتی منصوبے تیار کر لئے گئے ہیں، اس سلسلہ میں حالیہ ہونے والی میٹنگ میں مذکورہ روڈ جس کی لمبائی13.5 کلومیٹر ہے 1ہزار 60ملین کی خطیر رقم سے دو رویہ روڈ بنانے کی منظوری دی گئی ہے، اس سے پہلے مذکورہ روڈ کو امین پور انٹرچینج سے بائی پاس چو ک تک (2.5کلومیٹر) منظور کیا گیا تھا جس پر میں نے امین پور بنگلہ اور گردونواح کے چکوک کی عوام کو اس روڈ کے متعلق درپیش مسائل کے بارے میں میٹنگ کے ممبران کو آگاہ کیا جس پر کمیٹی کے سبھی ممبران نے اس منصوبہ کو منظور کروانے میں میرا ساتھ دیا جس سے امین پور بنگلہ اور مضافات کے چکوک کی عوام کا درینہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے ، بعدازاں انہوں نے علاقہ میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ امین پور بنگلہ تا 271ج ب خونی سرہالہ تک پختہ سڑک بنائی جائے گی، جبکہ امین پور بنگلہ اور گردونواح کے سینکڑوں چکوک کی عوام کیلئے نادرا آفس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ امین پور بنگلہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے علاقہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر وقت کوشاں ہوں اور آئندہ بھی ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔ انشاء اﷲ پورے حلقہ میں جس طرح ترقیاتی کاموں کا جھال بچھایا جا رہا ہے اس سے علاقہ کی عوام کو بنیادی سہولیات بروقت میسر ہو سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :