وزیراعظم محمد نواز شریف کا حریت راہنما سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

جمعرات 10 مارچ 2016 22:32

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے حریت راہنما سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سید علی گیلانی کو دل کا دورہ پڑنے پر نئی دہلی کے ہسپتال میں داخل کر ایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حریت راہنما سید علی گیلانی کی انتھک قیادت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب دعا کرتے ہیں کہ اللہ سید علی گیلانی کو جلد مکمل صحت یاب کرے۔