متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی بھر میں جمعرات سے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آغاز کردیاگیا
صفائی مہم کے دوران کئی ٹن کچرا ٹھکانے لگایا گیا ، شجر کاری کی گئی ، گٹروں کے ڈھکن لگائے گئے ، نالوں کی صفائی اور دیواروں پر سفیدی کی گئی
جمعرات 10 مارچ 2016 22:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی بھر میں جمعرات سے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آغاز کردیاگیا ۔ صفائی مہم کے پہلے روز ڈسٹرکٹ ایسٹ کے لائینز ایریا ٹاؤن کی یوسی 10، بسم اﷲ بیکری ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی یوسی 18، 21،22، 23، ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کی یوسی 16، 17، 28، بھاشانی سوئیٹ ، ڈسٹرکٹ کورنگی کی یوسی 01، 06، ضلع ملیر میں کالا بورڈ نہال اسپتال ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے رنچھوڑ لائن کی یوسی 25، پولیس چوکی کھارادر میں علاقوں میں کارکنان و عوام نے صفائی مہم شرو ع کی جو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہی ۔
اس دوران کئی ٹن کچرا ٹھکانے لگایا گیا ، شجر کاری کی گئی ، گٹروں کے ڈھکن لگائے گئے ، نالوں کی صفائی اور دیواروں پر سفیدی کی گئی ۔(جاری ہے)
صفائی مہم میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، عبد القادر خانزادہ ، ارشد حسن ، کمال ملک ، مطیع الرحمن ، امین الحق ، اظہار احمد خان ، گلفراز خان خٹک ، ریحانہ نسرین ، عارف خان ایڈووکیٹ ، زرین مجید ، اسلم آفریدی ، عادل خان ، زاہد منصوری حق پرست نامزد میر کراچی وسیم اختر ، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا سمیت حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور ایم کیوایم کے شعبہ جات کے اراکین نے خود بھی حصہ لیا اور کارکنان و عوام کے درمیان رہ کر صفائی مہم کے تمام امور انجام دیئے ۔
صفائی مہم میں رضاکارانہ طور پر طلبہ وطالبات ، بزنس کمیونٹی ، دکانداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بھر پور تعاون کیا اور ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کے آغاز کا زبردست خیر مقدم کیا ۔’’صاف کراچی مہم ‘‘ کے دوران کارکنان و عوام نے بڑے پیمانے پر بیلچے کدالیں ، ٹرایلیوں ، پھاڑوں کا استعمال کیا اور گلی گلی جاکر برسوں سے پڑا کچرا اور گندگی کے ڈھیروں کو صاف کیا ۔ صفائی مہم میں مصروف کارکنان نے پیلے کلر کے کیپ لگا رکھے تھے جن پر ’’صاف ستھرا کراچی ‘‘ کے الفاظ جلی حروف میں تحریر تھے ۔ ایم کیوایم کی صفائی مہم کا عوامی سطح پر زبردست خیر مقدم کیا گیا ، صفائی مہم میں ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کو جگہ جگہ کام کرتے دیکھ کر شہریوں نے سراہایا اور ان سے ملاقاتیں کرکے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر عوام نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’صاف کراچی مہم ‘ شہر کو کچرے اور گندگی سے پاک کردیگی اور انشاء اﷲ ایم کیوایم کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی ۔ ان کا کہنا تھا ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات جیتنے کے بعد اختیارات اور وسائل نہ ہونے کے باوجود جس طرح سے پورے شہر کی صفائی کا بیڑا اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے اور اس پر عوام ایم کیوایم کے ساتھ ہیں اور انشاء اﷲ عوام اور ایم کیوایم مل کر حکومتی مدد کے بغیر بھی شہر کراچی کو کچرے اور گندگی کے ڈھیر سے پاک کرکے دکھائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ایم کیوایم نے نے شہر میں صفائی مہم شروع کرکے عوام کی جانب سے ایم کیوایم کو دیئے جانے والے مینڈیٹ کا حق ادا کردیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
-
امریکا کی کال آنے سے قبل عمران خان کو رہا کرنا چاہیے، مشاہد حسین
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ میں پودا لگایا
-
ایم ایل ون ملک کے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لیے ناگزیر ہے، احسن اقبال
-
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے لیو ان کیشمینٹ بحال نہ کرنے پر 15مئی سے احتجاج کی کال دیدی
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈاراورازبک وزیرخارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات
-
امریکہ میں پاکستانی سفیر سے پنجابی سوسائٹی کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے کمیٹی ..
-
نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.