Live Updates

علی پور چٹھہ میں عمران خاں کا جلسہ‘ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی پرکرائے کے ووٹرز لانے کا الزام لگا دیا

جمعرات 10 مارچ 2016 22:23

علی پور چٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) سابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب اور این اے 101 سے ن لیگ کے ترجمان ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے میڈیا جو جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ علی پور چٹھہ میں عمران خان کے جلسہ میں کرائے پر دوسرے اضلاع اور حلقوں سے تماشائی لانے والے 22مارچ کو ووٹرز کہاں سے لائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ، حافظ آباد اور دیگر حلقوں سے لوگوں کو جلسہ میں شرکت کیلئے لایا گیاجبکہ علی پور چٹھہ کے عوام نے جلسہ میں عدم شرکت کر کے ثابت کیا کہ علی پور چٹھہ ن لیگ کا قلعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ میں جو زبان استعمال کی گئی وہ ہمارا طرز عمل نہیں ۔ ایسا طرز عمل حامد ناصر چٹھہ اور ان کے سابق قائد پرویز مشرف اور شیخ رشید کا ہے۔ ہم نے ہمیشہ اخلاقی قدروں ، دیانتداری اور شرافت کے فروغ کیلئے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم علی پور چٹھہ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے جھوٹ اور ڈرامہ بازی کی سیاست کو مسترد کر دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات