بابا مجھ سے کب ملنے کب آؤ گے؟،آصفہ بھٹو کا ٹوئٹر پر پیغام

جمعرات 10 مارچ 2016 22:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بابا کے لئے پیغام لکھ ڈالا۔

(جاری ہے)

آصفہ زرداری نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا ہے کہ بابا مجھ سے ملنے کب آ ؤگے؟ اب تو میں تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہوں۔آصف علی زرداری گزشتہ سال دسمبر سے دبئی اور امریکہ میں ہیں اور اسی دوری کے دوران آصفہ بھٹو کا ایک آپریشن بھی ہوا ہے جس کے بعد اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :