قائداعظم ایپرل پارک کا منصوبہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، منصوبے میں لیبر کالونی اور سٹیٹ آف دی آرٹ سکل ڈویلپمنٹ سینٹر بنایا جائے گا،لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا، منصوبے کے بعض امور میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سرزنش، اس اہم منصوبے میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب

جمعرات 10 مارچ 2016 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم ایپرل پارک کا منصوبہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گااوریہ منصوبہ مکمل ہونے سے لاکھوں افراد کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے لہذا اس منصوبے کوپیشہ ورانہ انداز سے آگے بڑھایا جائے اورتمام متعلقہ محکمے و ادارے باہمی کوآرڈنیشن کیساتھ کام کریں۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کوسول سیکرٹریٹ میں ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس میں قائداعظم ایپرل پارک کے منصوبے کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے میں لیبر کالونی اور سٹیٹ آف دی آرٹ سکل ڈویلپمنٹ سینٹربھی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے منصوبے کے بعض امور میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں، سٹیئرنگ کمیٹی منصوبے پر پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لے کر خود فیصلے کرے۔

مجھے صرف کام اور نتائج چاہئیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکل ڈویلپمنٹ سینٹر کے منصوبے ڈیزائن جلد تیار کیا جائے۔صوبائی وزراء راجہ اشفاق سرور، چوہدری محمد شفیق، تنویر اسلم ملک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو، ایم ڈی نیسپاک، ایم ڈی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی۔