ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات پر زائد سیلز ٹیکس کے نفاذ کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کر لیا

جمعرات 10 مارچ 2016 21:59

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات پر زائد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ نے کی کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود حکومت عوام کو مہنگے داموں پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔حکومتی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرکے سیلز ٹیکس 17فیصد کر دیا ہے۔ سیلز ٹیکس میں اضافہ کر کے حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سیلز ٹیکس میں اضافے کے حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو 16مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :