پاکستان اور سپین کے مابین پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،سردارایازصادق

دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور روابط میں اضافے سے دونوں ممالک میں پائیدار تر قی کی نئی راہیں کھلیں گی ، سپیکر قومی اسمبلی کی سپین کے سفیر

جمعرات 10 مارچ 2016 21:44

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سپین کے مابین خوشگوار تعلقات پائے جاتے ہیں جو دوستی اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اہم عالمی اور علا قائی معاملا ت پر یکساں موقف رکھتے ہیں اوردونوں ممالک نے عالمی اور علا قائی فورمز پر ایک دوسر ے کے موقف کی حمایت کی ہے ۔

انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار سپین کے سفیر Mr. Carlos Cesar Morales Sanchezسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سے ملا قات کی۔سپیکر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تعلیم ،ٹیکنالوجی اور دیگر سماجی واقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور روابط میں اضافے سے دونوں ممالک میں پائیدار تر قی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

سپیکر نے کہا کہ پاکستان میں ہوائی اور شمسی توانائی ،زراعت، ٹیکسٹائل اور سیاحت کے شعبوں میں سر ما یہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں جن سے سپین کے سر مایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں ۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع سے بجلی حاصل کرنے کے لیے انقلا بی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی پارلیمنٹ ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی سے بجلی حاصل کر رہی ہے ۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان پائیدار تر قی کے اہداف SDGs) (کے حصول میں گہری دلچسپی لے رہا ہے اور پارلیمنٹ ہاؤس میں پائیدار تر قی کے اہداف کے حصول کے لیے SDGs) ( سیکر ٹر یٹ کا قیام اس کی واضح مثال ہے ۔سپیکر نے مشتر کہ مفادات کے لیے مضبوط شر اکت داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سفیر کو قومی اسمبلی میں پاک -سپین دوستی گروپ کی تشکیل سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں روابط کو فروغ دینے اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔سپین کے سفیر Mr. Carlos Cesar Morales Sanchezنے سپیکر کو پاکستان کی پارلیمنٹ کو دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہونے پر مبارک باد دی ۔انہوں نے کہا کہ سپین پاکستان کی دہشت گردی کے خلا ف قر بانیوں اور خطے میں امن کے قیام کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

انہوں نے دو طر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سپین کی پارلیمان میں سپین - پاک دوستی گروپ کی تشکیل کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ سپین پاکستان کی طر ف سے دوستانہ جذبات کی قدر کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔