Live Updates

شریف خاندان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 مارچ 2016 21:38

شریف خاندان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08مارچ۔2016ء) شریف خاندان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر شریف خاندان کے ترجمان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شریف خاندان کے ترجمان نے عمران خان کو الزامات ثابت کرنے کیلئے مناظرے کا چیلنج دیا ہے۔ ترجمان کی جناب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان ثبوت دیں کہ شریف خاندان کی کس کمپنی کی مالیت 200 ارب روپے ہے۔ ثبوت نہ دینا عمران کے جھوٹے ہونیکی سب سے بڑی دلیل ہوگی۔ وزیراعظم نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ وہ عمران خان کی فضول گفتگو کا جواب نہیں دے سکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات