Live Updates

پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی شہبا زتاثیر کے گھر آمد ‘بازیابی پر انکے اہل خانہ کو مبارکباد دی

جمعرات 10 مارچ 2016 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی شہبا زتاثیر کے گھر آمد ‘بازیابی پر انکے اہل خانہ کو مبارکباد دی جبکہ انکو سیاسی میدان میں بھی ساتھ لیکر چلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو انتہائی فول پروف سیکورٹی میں شہبا زتاثیر کے گھر لاہور میں پہنچے جہاں ایک گھنٹے سے زائد تک قیام کیا اور شہبا زتاثیر کی بازیابی پر انہیں اور انکی فیملی پر مبارکباد اور اپنے ساتھ خوشی کے اس موقعہ کیلئے خصوصی طور پر مٹھائی لیکر بھی آئے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے شہبا زتاثیر کو سیاسی میدان میں بھی ساتھ لیکر چلنے کی خواہش کا اظہار کر دیااور انہیں اپنے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروادی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات