Live Updates

وزیر داخلہ خود کو فاضل ظاہر کرنے کی بجائے اپنے فرائض کا احساس کریں ،وفاقی حکومت کسی بھی معقول تجویز پر کان دھرنے کو تیار نہیں ، شہریوں نے شواہد مہیا کرنے ہیں تو وزیر داخلہ اور ان کے ماتحت ایجنسیاں کس مرض کی دوا ہیں

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پرردعمل کااظہار

جمعرات 10 مارچ 2016 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ خود کو فاضل اور پوری قوم کو جاہل تصور کرنے کی بجائے اپنے فرائض کا احساس کریں ،وفاقی حکومت کا المیہ ہے کہ وہ کسی بھی معقول تجویز پر کان دھرنے کو تیار نہیں ،شواہد شہریوں نے مہیا کرنے ہیں تو وزیر داخلہ اور ان کے ماتحت ایجنسیاں کس مرض کی دوا ہیں۔

وہ جمعرات کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان پرردعمل دے رہے تھے۔ نعیم الحق نے کہا کہ وزیر داخلہ کی گفتگو مایوسی اور غیر سنجیدگی کا شاہکار ہے ،وزیر داخلہ ایک جماعت کے انتہائی ذمہ داران افراد کی گفتگو کے حوالے سے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ خود کو فاضل اور پوری قوم کو جاہل تصور کرنے کی بجائے اپنے فرائض کا احساس کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کمیٹی کمیٹی کھیلنے کی بجائے سنجیدہ اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں، شواہد شہریوں نے مہیا کرنے ہیں تو وزیر داخلہ اور ان کے ماتحت ایجنسیاں کس مرض کی دوا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بااختیار عدالتی کمیشن ایک جماعت کی تشویشناک سرگرمیوں کے حوالے سے کی گئی گفتگو کے مندرجات کی تحقیقات کی ایک معقول تجویز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا المیہ ہے کہ وہ کسی بھی معقول تجویز پر کان دھرنے کو تیار نہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :