حکمران مغربی ایجنڈا کی تکمیل زوروشور سے کررہے ہیں ،مولانا سمیع الحق

تحفظ خواتین کے نام سے خاندانی نظام کا شیرازہ بکھیرا جارہا ہے ،آئمہ مساجد ،او ردینی مدارس پر آئے دن شب خون مارا جارہا ہے،شبقدرمیں خطاب

جمعرات 10 مارچ 2016 20:44

شبقدر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ جامعہ حقانیہ کے مہتمم مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ۱۸ کروڑ عوام قیام پاکستان کے نظریہ کے لئے لازوال قربانیاں لبرل ازم اور سیکولرازم کی بھینٹ کبھی نہیں چڑھنے دیں گے۔ اس ملک کا اسلامی تشخص ختم کرانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق یہاں کانگڑہ شبقدر میں مدرسہ جامعہ عبداﷲ بن مسعود کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے، جس میں شبقذ ر مہمند ایجنسی دو آبہ اور اطراف واکناف سے ہزاروں علماء طلباء نے شرکت کی، جس میں ایک بڑی تعداد دارالعلوم حقانیہ کے فضلاء کی تھی ، مولانا سمیع الحق نے کہاکہ حکمران مغربی ایجنڈا کی تکمیل پر زوروشور سے لگ گئے تحفظ خواتین کے نام سے خاندانی نظام کا شیرازہ بکھیرا جارہا ہے، ائمہ مساجد ،او ردینی مدارس پر آئے دن شب خون مارا جارہا ہے، تبلیغ جیسی بے ضرر جماعت کا ناطقہ بند کیا جارہا ہے، جس انداز سے ناموس رسالت ؐ کے فدائی ممتاز قادری کو پھانسی دی گئی وہ قوم کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، اجتماع سے جید علماء مولانا عبدالحلیم دیربابا، مولانا حزب اﷲ ،قاری حق نواز، مولانا محمد ایاز حقانی، مولانا عرفان الحق، مولانا علی شاہ مہتمم ادارہ اور دیگر نے خطاب کیا۔