چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 مارچ 2016 20:38

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08مارچ۔2016ء) چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں نجم سیٹھی کےساتھ پی سی بی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے وزیر خزانہ سے پی سی بی کے مالی اور دیگر امورپر بات کی۔

نجم سیٹھی نے پی سی بی کے بعض ٹیکس امور پر فوری توجہ دینے پر بات کی اور ملک میں کرکٹ انفرااسٹرکچر مضبوط کرنےسےمتعلق کوششوں سےآگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے پی سی بی کے ٹیکس امور سے متعلق معاملہ چیرمین ایف بی آر کو بھجوا دیا ہے جبکہ پی سی بی کےٹیکس امورسے متعلق رپورٹ ترجیحی بنیادوں پر دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔