اسلام آباد، 4 سال سے جاری منصوبہ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن کی جی 13 میں2800پارٹمنٹس کی تعمیر کا فیصلہ

5 طرز عمل کی رہائشی سکیم میں 30 لاکھ سے 90 لاکھ تک کے گھر فروخت کیے جائیں گے گراوٴنڈ پیلس 14 منزلہ بلڈنگ کیلئے سی ڈی اے سے این او سی جاری

جمعرات 10 مارچ 2016 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) 4 سال سے جاری منصوبہ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن کی جی 13 میں2800پارٹمنٹس کی تعمیر کا فیصلہ، 5 طرز عمل کی رہائشی سکیم میں 30 لاکھ سے 90 لاکھ تک کے گھر فروخت کیے جائیں گے۔ گراوٴنڈ پیلس 14 منزلہ بلڈنگ کیلئے سی ڈی اے سے این او سی جاری، 14 سو اپارٹمنٹس وفاقی سرکاری ملازمین جبکہ باقی پرائیویٹ سیکٹر کیلئے مختص کئے جائیں گے۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن کا یہ منصوبہ 4 سال قبل شروع کیا گیا تھا جس میں کروڑوں روپے کی اشتہاری مہم بھی کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں دوبارہ کروڑوں روپے کی اشتہاری مہم کی جائے گی جس کے بعد درخواستوں کو طلب کیا جائے گا جبکہ 4 سال قبل موصول ہونے والی درخستوں کے درخواست گزاروں نے اپنی ایڈوانس پیمنٹ بھی نکلوا لی تھی جس کے بعد ایک بار پھر اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے جدوجہد شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے رابطہ کرنے پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن کی ترجمان عائشہ نے بتایا کہ 4 سال قبل منصوبہ کیلئے کی جانے والی اشتہاری مہم سے 1600 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے متعدد نے بعد ازاں اپنی درخواستیں واپس لے لیں تھیں جبکہ پیر کو دوبارہ مختلف اخبارات میں اشتہار دیا جائے گا جس کے بعد مزید لوگوں کی درخواستیں متوقع ہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے پلاٹوں کی خریداری اس منصوبہ کو پورا کرنے کی کوششیں ہیں اور اسے جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا جس میں وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے 1400 اپارٹمنٹس کی تعمیر کی جائے گی جس میں 5 کیٹگریز ہونگی جس میں کیٹگریA،کیٹگریB، کیٹگریC، کیٹگری D اور کیٹگری E کے اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :