اسلام آباد ، 14 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس میں ملزم کی ضمانت خارج

جمعرات 10 مارچ 2016 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے 14 لاکھ روپے کے جعلی چیک کے کیس میں ملزم کی ضمانت خارج کر دی احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ جمعرات کے روز ایڈیشنل سیشن جج شارخ ارجمند نے ملزم محمد زبیر احمد کے مقدمے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ ملزم محمد زبیر احمد نے شہری کو 14 لاکھ روپے کا جعلی چیک دیا تھا جس کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں جعلی چیک کی دفعات کے تحت نمبر 368/15 درج کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :