ضلعی عدالت میں غیر قانونی اسلحے لائسنس کیس میں سیکورٹی کمپنی کے مالک کی عبوری ضمانت منسوخ

جمعرات 10 مارچ 2016 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے غیر قانونی اسلحے لائسنس رکھنے کے کیس میں سیکیورٹی کمپنی کے مالک کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔ جمعرات کے روز ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے ملزم خرم حسین کے مقدمے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران تھانہ نون کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم خرم حسین نے سیاچن نامی سیکیورٹی کمپنی میں شراکت دار ہے اور یہ اس سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز چکوال کے لائسنس پر رپیٹر استعمال کرتے ہیں۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ ملزم عدالت میں سماعت پر حاضر نہیں تھا اس لئے اسے گرفتار نہ کیا جا سکا

متعلقہ عنوان :