پاکستان نے کرکٹ ٹیم نہ بھیجی تو قانونی راستہ اپنائیں گے: ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 مارچ 2016 20:08

پاکستان نے کرکٹ ٹیم نہ بھیجی تو قانونی راستہ اپنائیں گے: ترجمان بھارتی ..

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08مارچ۔2016ء) ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کرکٹ ٹیم نہ بھیجی تو قانونی راستہ اپنائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار پر ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ وکاس سوارپ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے سیکیورٹی کے ہرممکن انتظامات کیے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نہیں آئی تو یہ بلاجواز ہوگا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجی گئی تو قانونی راستہ اپنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :