عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا ہرقیمت پرتحفظ کریں گے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

9اپریل ختم نبوت کانفرنس ایک مثالی کانفرنس ہوگی،تمام مکاتب فکر کے ممتاز علماء کرام شرکت کریں گے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماوٴں کا علامہ اقبال ٹاوٴن لاہور میں اجلاس سے خطاب

جمعرات 10 مارچ 2016 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) 9اپریل کوسالانہ تاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں علماء اوراہل علاقہ کا مشاورتی اجلاس جامع مسجدمدنی الحمد کالونی علامہ اقبال ٹاوٴن بزرگ عالم دین مولانا حافظ محمد سعیدکی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے اراکین ،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری نذیراحمد،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا عبدالنعیم،قاری دوست محمد،مولانا محمد غازی،مولانا تقی الدین ،مولانا حفظ الرحمن،مولانا یٰسین،،مولانا خالدعابد،محمدہمایوں سمیت کئی علماء کرام نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعزیزالرحمن ثانی نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات اقدس کے چوکیدارہیں۔

(جاری ہے)

9اپریل ختم نبوت کانفرنس اسلام دشمن اور دین دشمن قوتوں کے لیے اتحاد و اتفاق کا پیغام ہوگی۔ مولانا قاری جمیل الرحمن نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے، تمام علماء اور کارکنان 9اپریل ختم نبوت کانفرنس چونگی امرسدھولاہور کی تیاری بھرپور اندازمیں کریں کانفرنس کو کامیاب بنانا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے 295-Cناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت ازحد ضروری ہے۔

مولانا عبدالشکورحقانی نے کہا کہ بہت ساری قربانیوں اور صبر آزما جدوجہد کے بعد قادیانیوں کوآئینی اورقانونی طورپر کافر قرار دیا گیا تھا، اپنے بزرگوں کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :